میانمار میں تاریخی انتخابات کے انعقاد پر عوام کو مبارکباد دیتے ہیں‘ امریکہ

ینگون میں جمہوری عمل‘ امن اور خوشحالی کے بھرپور حامی ہیں‘ جان کیری

پیر 9 نومبر 2015 20:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے میانمار کے عوام کو پر امن اور تاریخی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ یہ انتخابات میانمار کی تاریخ میں اہم جمہوری پیشرفت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ انتخابات مکمل طور پر صاف شفاف نہیں تاہم عوام کو حق رائے دہی دیا گیا جو کہ مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مبصرین بھی دیگر عالمی مبصرین کے ساتھ ملکر ان انتخابات کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں اور یقیناً امریکہ میانمار میں جمہوریت‘ امن اور خوشحالی کا بھرپور ہامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ملک میں جمہوریت کیلئے سیاسی رہنماؤں کیساتھ بھی کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :