پی ٹی آئی کی انٹر پارٹی انتخابات میں ووٹرز کی تصدیق کیلئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کیلئے ..
تازہ ترین : 1

پی ٹی آئی کی انٹر پارٹی انتخابات میں ووٹرز کی تصدیق کیلئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے انٹر پارٹی انتخابات میں ووٹروں کی تصدیق کے لئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ گزشتہ روز تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ فرخ ڈال کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات سے قبل انٹر پارٹی الیکشن کروا رہی ہے اس حوالے سے ووٹروں کی تصدیق اور حلقہ انتخابات کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن کے ڈیٹا سے مدد لینے کیلئے پی ٹی آئی کو رسائی دی جائے تاکہ منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد کئے جاسکیں واضح رہے کہ درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 20:16:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں