مونجی کی زیادہ پیداوارکے لئے مناسب وقت پر کٹائی ضروری ہے، محکمہ زراعت

پیر 9 نومبر 2015 20:09

ملتان۔09نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)مونجی کی پیداوار کا5 سے 10 فیصد نقصان کٹائی اور پھنڈائی میں مناسب احتیاط نہ برتنے سے ہوتا ہے اس لئے مونجی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان کے مطابق فصل کی کٹائی کے وقت کا اندازہ نمی معلوم کرنے والے آلات سے لگایا جا سکتا ہے۔ جب دانوں میں نمی کی مقدار 20 تا 22 فیصد رہ جائے تو دھان کی فصل کٹائی کے قابل ہو جاتی ہے۔ جب دھان کی فصل پکنے کے قریب ہو تو اس کو پانی کی بہت کم ضرورت ہوتی ہے اس لئے فصل کی کٹائی سے دو ہفتے قبل کھیت سے پانی نکال دیں اور کھیت کو خشک ہونے دیں تاکہ فصل کاٹنے میں آسانی رہے۔