آپ کی ماضی کی کارکردگی نے یہاں آ کر آپ کو ووٹ دینے پرمجبور کیا،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سردار ایاز صادق کو مبارکباد

پیر 9 نومبر 2015 20:04

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سردار ایاز کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی ماضی کی کارکردگی نے مجبور کیا کہ میں یہاں آ کر آپ کو ووٹ دوں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل اتھارٹی ایوان کی موثر انداز میں کارروائی چلانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اداروں کو تعمیر کرنے سے ہی جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ ہمیں افراد کی بجائے اداروں کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کا دن ہے۔ انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ ہمیں علامہ اقبال اور قائداعظم کے فرمودات پر پورا اترنا چاہئے۔ اس کی سب سے بڑی ذمہ داری قومی اور صوبائی اسمبلیوں اور یہاں بیٹھے سیاستدانوں پر آتی ہے۔