ڈاکٹر غازی گلاب جمال نے سردار ایاز صادق کو مبارکباد دی
پیر 9 نومبر 2015 20:03
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جمال نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا ہے، اسپیکر کے عہدے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مقصد فاٹا کے نوجوانوں کو بتانا تھا کہ قومی اسمبلی کے ایوان پر فاٹا کا بھی حق ہے۔
وہ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ ڈاکٹر غازی گلاب جمال نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے غیر جماعتی کردار کی وجہ سے ہم نے انہیں دوبارہ منتخب کیا، انہوں نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا۔ انہوں نے جمہوری روایت کو برقررا رکھنے کے حوالے سے شفقت محمود کے کردار کو بھی سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فاٹا کی محرومی کو اجاگر کرنے کے لئے میں نے اسپیکر کے عہدے کے لئے کاغذات جمع کرائے تھے اور اپنے فاٹا کے نوجوانوں کو بتانا تھا کہ قومی اسمبلی کے ایوان پر فاٹا کا بھی حق ہے اور ہم بھی اعلیٰ عہدوں پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا میں سات سالوں سے لوگ شدید گرمی اور سردی کے موسم میں ٹینٹوں میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگ پاکستان کی مغربی سرحدوں کے محافظ تھے۔ فاٹا ریفارمز کا مقصد اختیار وہاں کے لوگوں کو دینا ہے۔ اس یقین دہانی کے بعد ہم نے اپنے کاغذات واپس لئے۔ توقع ہے کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی اپنی تجاویز مرتب کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.