سردار ایاز صادق کے کردار کی بنیاد پر ان کی حمایت کا فیصلہ کیا،صاحبزادہ طارق الله

پیر 9 نومبر 2015 20:03

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق الله نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سردار ایاز صادق کے کردار کی بنیاد پر ہم نے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی تمام کارروائی سے جمہوریت کا حسن اجاگر ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن زلزلہ کے باعث شدید متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے زلزلے کے فوری بعد فنڈز جاری کئے جس کی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :