مفکر ِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دو قومی نظریہ پیش کرکے پاکستان بنانے کی بنیاد ررکھ دی تھی، علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرنے پر پرویز خٹک کی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی کا تقریب سے خطاب

پیر 9 نومبر 2015 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے کہا ہے کہ مفکر ِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دو قومی نظریہ پیش کرکے پاکستان بنانے کی بنیاد ررکھ دی تھی ۔پرویز خٹک کی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے ڈاکٹر علامہ اقبال کی یومِ ولادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے صوبائی سکرٹریٹ میں یومِ اقبال کی منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 1930 میں ڈاکٹر علامہ اقبال نے دو قومی نظریہ پیش کیا جسکے مطابق ہندوستان میں دو قومیں آباد تھی ایک ہندو اور ایک مسلمان ، اسکے بعد آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہندوستان کے مسلمانوں نے ڈاکٹر علامہ اقبال کے فلسفے کی بنیاد پر مسلمانانِ ہند کے لیے مسلمانوں کے لیے ایک الگ اسلامی مملکت کا اقتدار پیش کیا جو اب پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر اس وقت علامہ اقبال یہ فلسفہ نہ دیتے اور قائد اعظم محمد علی جناح اور انکے رفکاء جدوجہد نہ کرتے تو آج شاید اس آزاد مملکت ِ خداداد میں نہ ہوتے انکی سوچ وفکر اور شاعری میں نئے اسلامی مملکت کا تصور تھا۔پاکستان کی شکل میں آج آزادی سے ہم رہرہے ہیں اور اپنی اسلامی تہوار ،عبادت اور دنیا کی سب سے پہلے اسلامی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ اس وقت مرکزی حکومت جو اپنے آپ کو مسلم لیگی حکومت کہلاتی ہے نے محسنِ پاکستان جنہوں جے پہلی دفعہ اسلامی مملکت کا فلسفہ دیا آ ج ہم اس ملک میں بڑے منصبوں پر فائز ہیں ورنہ نہ ہوتے ۔مرکزی حکومت کی علامہ اقبال کی یومِ تعطیل کو ختم کرکے نظریہ پاکستان سے بے وفائی کی انکا یہ عمل اْنکو کسی بھی طرح محب وطن پاکستانی کے زمرے میں نہیں لاتا۔

ہم آج اس پلیٹ فارم سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہو ں نے محسن پاکستان اور پاکستان کی سوچ دینے والے انسان ڈاکٹر علامہ اقبال کے دن کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا اور عام تعطیل کا اعلان کیا۔تقریب سے پارٹی کے سینئر نائب صدر مجیب الرحمان، حضرت مولانہ محمد شعیب، ارباب میر افضل ،آصفہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔