ایس ای سی پی نے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
پیر 9 نومبر 2015 19:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام لسٹڈ اور نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم 29 اور سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے جبکہ صرف نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم۔اے جمع کروانے کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تما م کمپنیوں کے لئے بشمول لسٹڈ اور نان لسٹڈ، فارم 29جمع کروانے کی آخری تاریخ کو15نومبر کو اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے بڑھا کر نومبر ۱۷ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
کمپنیاں فارم ۔29 کے ذریعے ایس ای سی پی کو کمپنی کے ڈائریکٹرز ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آڈیٹرز کی تعیناتی کی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ان تمام کمپنیوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سالانہ اجلاس اکتوبر30 اور 31کو منعقد کئے ہیں۔(جاری ہے)
تمام نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم ۔اے جمع کروانے کی تاریخ، جو کہ نومبر 29ورنومبر30 طے تھی، میں توسیع کر کے، نئی تاریخ یکم دسمبر مقرر کر دی گئی ہے۔
جبکہ تمام کمپنیوں، لسٹڈ اور نان لسٹڈ، سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹ جمع کروانے کی تاریخ کو نومبر30سے بڑھا کر یکم دسمبر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تمام لسٹڈ کمپنیوں کے لئے فارم۔اے جمع کروانے کی تاریخ 15دسمبر ہی رہے گی۔ یاد رہے کہ تمام غیر لسٹڈ کمپنیاں اپنے سالانہ عمومی اجلاس کے بعد ۳۰ دن کے اندر اندر فارم۔اے جمع کروانے کی پابند ہیں جبکہ لسٹڈ کمپنیوں کے لئے یہ مدت 45 دن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.