قومی اسمبلی نے بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس 2015ء میں مزید 120 دنوں کیلئے توسیع کی منظوری دے دی

پیر 9 نومبر 2015 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی نے بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2015ء ایوان میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی اجازت ملنے پر انہوں نے شق وار بل ایوان میں پیش کیااس کے بعد انہوں نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دے دی جبکہ قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس 2015ء میں مزید 120 دنوں کیلئے توسیع کی منظوری دے دی۔

پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس 2015ء کو 7 نومبر 2015ء سے مزید 120 دنوں کے لئے توسیع دی جائے۔ ایوان نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔