سیاسی غلام پرویز خٹک نے افغان مہمانوں کے لئے شاہی مہمان خانہ کھولنے کی اجازت نہ دے کر پختونوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، زاہد خان

پیر 9 نومبر 2015 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے سابق وفاقی وزیر افضل لالہ مرحوم کی تعزیت کیلئے آنے والے افغان نمائندہ وفد جس میں ممبران پارلیمنٹ اور وزراء بھی شامل تھے کیلئے شاہی مہمان خانہ نہ کھولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے دونوں اطراف میں لوگ خونی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں پختون روایات سے نابلد عمران خان کے حکم پر سیاسی غلام پرویز خٹک نے شاہی مہمان خانہ کھولنے کی اجازت نہ دے کر پختونوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ علامہ اقبال پوری قوم کے شاعر ہیں لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے نے عمران خان کو خوش کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں بھی آج چھٹی دی ہے جس کی وجہ سے غریب مریضوں کے علاج معالجے اور اپریشن میں شدید مشکلات ہیں ۔زاہد خان نے وضاحت کی ہے کہ فاٹا اصلاحات کے بارے میں حکومتی کمیٹی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس درست نہیں اے این پی فاٹا سے منتخب نمائندوں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :