نریندر مودی کے تعصب کیوجہ سے بھارت کا شیرازہ بکھرنے والا ہے‘ چوہدری عبدالغفور خاں

گائے کے پجاری کی اپنی سوچ دوسرے مسالک پر مسلط کرنے سے بھارت ایک بار پھر تقسیم ہونے جارہا ہے ‘ سابق صوبائی وزیر

پیر 9 نومبر 2015 19:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور خاں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے تعصب کیوجہ سے ہندوستان کا شیرازہ بکھرنے والا ہے ،گائے کے پجاری کی اپنی سوچ دوسرے مسالک پر مسلط کرنے سے بھارت ایک بار پھر تقسیم ہونے جارہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کیوجہ سے مودی سرکارکو جتنی عبرتناک شکست ملی ہے بھارت کیساتھ مخلص قیادت اب بھی مودی کو دہلی سے نکال پھینکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈریکولا نسل سے تعلق رکھنے والے بد بخت مودی کی اپنی نسل ختم ہو چکی ہے اقلیتیوں کے خون سے اپنی انا کو تسکین دینے والے مودی کا وجود پڑوسی ممالک کیساتھ ساتھ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے ،بے وقوف مودی کی گیڈر بھبکیوں سے خطہ نئی ایٹمی جنگ کی طرف جا سکتا ہے دنیا کے منصفین کو چاہیے کہ بھارتی وزیر اعظم کے جارحانہ انداز کا ایکشن لیتے ہوئے نریندر مودی کوبحرہ ہند میں پھینک دیں تاکہ خطہ ایک نئی جنگ سے بچ سکے اور دنیا میں امن برقرار رہے ۔