چوہدری محمدسرور نے دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد سیکورٹی کی فراہمی کیلئے وزیر داخلہ ..
تازہ ترین : 1

چوہدری محمدسرور نے دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد سیکورٹی کی فراہمی کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھ دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد سیکورٹی کی فراہمی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خط لکھ دیا‘چوہدری سرور نے لائسنس شدہ اسلحہ برادرپر ائیوٹ سیکورٹی گارڈ ررکھنے کیلئے بھی حکو مت سے اجازت نامہ مانگ لیا ‘وزیر اعظم میاں نوازشر یف ‘وزیر اعلی شہباز شر یف ‘وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھی خط کی کاپی ارسال کی گئی ہے جبکہ سیکورٹی کی عدم فراہمی پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ دار(ن) لیگ اور انکی حکو مت کی ہوگی ۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہے اورپنجاب حکو مت اور پو لیس بھی اس حوالے سے آگاہ ہے لیکن اسکے باوجودمجھے سیکورٹی فراہم کر نے کی بجائے پو لیس نے میری سیکورٹی پر مامور پر ائیوٹ سیکورٹی گارڈز جن کے پاس لائسنس شدہ اسلحہ ہے انکو بھی بلدیاتی انتخاب کے موقعہ پر31اکتوبر کو دفعہ 144کو جواز بنا کر پو لیس نے گر فتار کر لیا اور لائسنس شدہ اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا اور اب ہمیں وہ اسلحہ واپس نہیں کیا جا رہا ‘ پو لیس کو حکم دیا جائے کہ وہ ہمارا لائسنس شدہ اسلحہ آئین وقانون پر مکمل عمل کرتے ہوئے فوری واپس کر ے اور میں نے اپنی سیکورٹی کیلئے جو پر ائیوٹ گارڈ رزرکھے ہیں انکو اپنے لائسنس شدہ اسلحہ کے ساتھ میری سیکورٹی کی ڈیوٹی دینے کیلئے حکومتی اجازت نامہ جاری کیا جائے اگر میرے مطالبات کا مثبت جواب نہ دیا گیا تو میرے اور میری فیملی کے ساتھ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ پر اسکی ذمہ داری (ن) لیگ اور پنجاب حکو مت پر عائد ہوگی۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 19:04:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں