بھارتی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث ملک پر پڑنے والے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے

موڈیز کی طرف سے خطرے کے آلارم کے بعد تازہ جائزے میں نئے انکشافات 2009کے بعد سے بھارت پر تاجروں کا اعتماد کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ،مارکیٹ انڈیا بزنس آؤٹ لک سروے

پیر 9 نومبر 2015 19:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) بھارتی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث ملک پر پڑنے والے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور موڈیز کی طرف سے خطرے کے آلارم کے بعد تازہ جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے 2009کے بعد سے بھارت پر تاجروں کا اعتماد کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ انڈیا بزنس آؤٹ لک سروے کے مطابق صرف سترہ فیصد افراد نے آئندہ ایک سال کے دور ان ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ 83فیصد افراد مایوس دکھائی دیئے ہیں ۔

سروے رپورٹ کے مطابق بہار میں ہونے والے انتخابات سے قبل ہی کاروباری حلقوں نے بھارت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور ان انتخابات میں حکمران بی جے پی کی شکست کے بعد یہ صورتحال مزید خراب ہونے کاخدشہ ہے ۔سروے کے مطابق صرف 17فیصد افراد کو کچھ حد تک امید ہے کہ بھارت میں آئندہ ایک سال کے دور ان کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی جبکہ روز گار میں صرف سات فیصد اضافے کا امکان ہے ۔کیپٹل مارکیٹ میں اخراجات میں بھی کمی متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :