قرآن پر حلف اٹھانا فیاض الحسن چوہان کو مہنگا پڑ گیا، پارٹی رکنیت سے معطل کردیے ..
تازہ ترین : 1
قرآن پر حلف اٹھانا فیاض الحسن چوہان کو مہنگا پڑ گیا، پارٹی رکنیت سے ..

قرآن پر حلف اٹھانا فیاض الحسن چوہان کو مہنگا پڑ گیا، پارٹی رکنیت سے معطل کردیے گئے

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) فیاض الحسن چوہان کو قرآن پر حلف لینا مہنگا پڑ گیا اور ان کی پارٹی رکنیت کو معطل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو اپنی صفائی دینے کیلئے قرآن پر حلف لے کر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اپنی صفائی دینے کیلئے سوشل میڈیا پر قرآن پر حلف لے کر ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا۔ تاہم یہ تدبیر بھی ان کے کام نہ آئی اور پہلے پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور این اے 56 کے آرگنائزر کے عہدے سے فارغ کردیے جانے کے بعد اب فیاض الحسن چوہان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 09/11/2015 - 18:54:15

اپنی رائے کا اظہار کریں