لاہور،فیکٹری کی چھت گرنے کے حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا

پیر 9 نومبر 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بدھ کے روز سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹری کی چھت گرنے کے حادثہ میں جہاں درجنوں جانیں ضائع ہوگئیں۔ وہاں ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا۔ فیکٹری کی چھت کا ملبہ مسلسل ہٹایا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن (ر) محمد عثمان دن رات کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن لوگوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ان کے عزیز و اقارب نکالے جانے والے ملبہ میں کسی معجزے کے منظر ہیں کہ ان کا کوئی پیارا چھٹے روز بھی زندہ سلامت باہر نکل آئے۔

سندر سٹیٹ سانحہ میں سرکاری غیر سرکاری، ریسکیو 1122، ایدھی فلاحی انسانیت فاؤنڈیشن سمیت دیگر امدادی و خصوصی تنظیموں کے علاوہ فوج کے جوانوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ خصوصاً ڈی سی او لاہور کی خدمات قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے ریسکیو آپریشن کے دوران دن رات کام کی نگرانی کی

متعلقہ عنوان :