ہم دین اسلام سے ہٹ کر اپنی کامیابی کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ، یہ سرا سر ناکامی ہے،صابراعوان

ہماری بدقسمتی کہ ہم اللہ کے بنانے ہوئے قانون کو رد کے اپنے مسائل کا حل دنیاوی ہتھکنڈوں میں تلاش کر رہے ہیں جو سر اسر ناکامی ہیں،شمولیتی تقریب سے خطاب

پیر 9 نومبر 2015 18:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ ہم دین اسلام سے ہٹ کر اپنی کامیابی کے پیچھے بھاگ رہے ہیں جبکہ یہ سرا سر ناکامی کی طرف جا رہا ہیں اور آج ہمارا ملک غیر مستحکم اور معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہے جس کی اصل وجہ ملک میں اسلامی نظام کا قیام نہ ہونا ہے اس وقت ملک کو درپیش جو بھی مسائل کا سامنا ہے ان سب کا واحد حل قرآن حکیم میں موجود ہے ہماری بدقسمتی کہ ہم اللہ کے بنانے ہوئے قانون کو رد کے اپنے مسائل کا حل دنیاوی ہتھکنڈوں میں تلاش کر رہے ہیں جو سر اسر ناکامی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی کے 7 تیرائی پایان اور پی کے تھری میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جوکہ پورا گاؤں جماعت اسلامی میں شامل ہوا۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، سابق ناظم وپی کے تھری اُمیدوار خالدگل مہمند ، امیر پی کے تھری شہزاداحمد ، جے آئی یوتھ ونگ صدر سبزعلی خان ، حاجی عبدالقدیر اور دیگر قائدین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع کونسلر حاجی فرید اللہ خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے یوتھ کونسلر بابر زمان خٹک ، نعیم خان نائب ناظم ، حفیظ اللہ ، زبیر ، عبدالمجید ، اسماعیل ، اسلام الدین ، شافی الرحمن ، امد خان ، جہانزیب ، خالدخان ، یعقوب خان ، عبدالروف ، لقمان ، یوسف خان ، ہمایون ، یونس خان ، ناصر خان ، بشیر ، زرگل ، گلفراز ، عبدالغنی ، حیات خان ، عبدالواحد اور دیگر افراد خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اور ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے شامل ہونے والوں کو جماعت اسلامی کی ٹوپیاں پہنائی ۔صابرحسین اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی آزادی کا حصول ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثل قربانیوں کے نتیجے میں شرمندہ تعبیر ہوا لیکن اس کے مقاصد تا حال پورے نہیں ہوئے ہیں اس کے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کی آزادی کو بر قرار رکھنے کے لیے اسلام کے سنہر ی اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی روز اؤل سے پاکستان کو اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان بنانے کی کوشش میں لگی ہو ئی ہیں انشاء اللہ ایک دن مملکت خدا داد میں اسلامی نظام قیام ہو کے رہے گا اور امیر ، غریب کے لیے ایک ہی قانون ہو گا ۔