اردن میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور ایک جنوبی افریقی کو قتل کردیا
تازہ ترین : 1
اردن میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور ایک جنوبی افریقی کو ..

اردن میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور ایک جنوبی افریقی کو قتل کردیا

منوقار (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) اردن میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور ایک جنوبی افریقی کو قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے شہر منوقار میں واقع پولیس اکیڈمی میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 امریکی اور 1 جنوبی افریقی شخص کو قتل کر ڈالا ہے۔ یہ اکیڈمی امریکہ کی جانب سے فلسطینی اور عراقی سیکورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرنے کی قائم کی گئی ہے۔ اردنی پولیس اہلکار نے مزید 2 امریکی ٹرینرز اور 4 اردنی اہلکاروں کو زخمی بھی کر دیا تاہم ایک دوسرے اردنی پولیس اہلکار نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور اہلکار کو قتل کر ڈالا۔

اس خبر کا حوالہ

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 18:19:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں