حکومت روپے کو مستحکم کرنے کے اقدامات کرے،
پیر 9 نومبر 2015 18:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے کہا کہ حکومت روپے کو مستحکم کرنے کے اقدامات کرے،روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ کے باعث درآمدی مصنوعات کی کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے جس سے برآمدی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ کا امکان ہے۔
حکومت روپے کی ڈی ویلیو کے بجائے ویلیو پر توجہ دے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت روپے کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرے کیونکہ مقامی کرنسی کی قدر کم ہونے سے معیشت کی ڈالر ائیزیشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے جو ملکی مفاد کے منافی ہے۔ ڈالر ائیزیشن کے رحجان پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ورنہ روپیہ مزید بے قدر ہو جائے گا اور معاملہ ارباب اختیار کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔ ضرار کلیم نے مزید کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا راج ہے ،غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے۔روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ کے باعث ملک میں مزید مہنگائی ہو جائے گی ۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.