تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی، جلدی کے چکر میں کئی ..
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی، جلدی کے ..

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی، جلدی کے چکر میں کئی غلطیاں کر بیٹھے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی ہوئی اور اس دوران جلدی کے چکر میں کئی غلطیاں بھی کر بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی ہوئی ہے۔ عمران خان دیکھتے ہی دیکھتے پارلیمنٹ آئے اور اپنا ووٹ کاسٹ کرکے فوری واپس چلے گئے۔ اس دوران عمران خان سے جلدی کے چکر میں کئی غلطیاں بھی ہوئیں۔ پہلے تو پارلیمنٹ آتے ہوئے وہ اپنی گاڑی سے غلط موڑ لے بیٹھے، پھر اسپیکر کے انتخاب کیلئے وہ ووٹ بھی صحیح سے نہ ڈال سکے اور اپنے ووٹ کو بیلٹ باکس کے باہر ہی چھوڑ کر پارلیمنٹ سے چلے گئے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 18:08:45

اپنی رائے کا اظہار کریں