شہبازشریف کے تعمیری کام کودنیا بھرمیں سراہاجاتا ہے ،حاجی حنیف

چین اورترکی کے لوگ بھی خادم پنجاب کی کارکردگی کے زبردست مداح ہیں،لیگی رہنماء

پیر 9 نومبر 2015 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتازرہنما اوریونین کونسل35 سے نومنتخب چیئرمین حاجی محمدحنیف نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کے تعمیری کام کودنیا بھرمیں سراہاجاتا ہے۔ چین اورترکی کے لوگ بھی خادم پنجاب کی کارکردگی کے زبردست مداح ہیں ۔کچھ لوگ صرف زبانیں استعمال کرتے ہیں جبکہ میاں شہبازشریف کاکام بولتا ہے ،عوام کی دعاؤں سے بڑھ کرکوئی ایوارڈ نہیں ہوسکتا۔

عوام کی دعاؤں سے میاں شہبازشریف ایک متحرک زندگی گزاررہے ہیں ۔ہماری قیادت نے عوام کی دعاؤں کاجواب اپنی وفاؤں سے دیا۔وہ اندرون شہرمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔حاجی محمد حنیف نے مزید کہا کہ عوام کامعیار زندگی بلندکرنا ہماری قیادت وزیراعظم میاں نوازشریف ،خادم پنجاب میاں شہبازشریف اورنوجوانوں کے محبوب قائد میاں حمزہ شہبازکامشن ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی طرف سے میٹروبس کی تاریخی پذیرائی کے بعد اورنج ٹرین کامنصوبہ بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گااورروزانہ کئی ملین لوگ جدیدسفری سہولیات سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج لاہورکاشمار دنیا کے چندایک جدیدشہروں میں کیا جاتا ہے اورہمارے قائدین میاں نوازشریف ، میاں شہبازشریف اور میاں حمزہ شہبازبلاشبہ اس پردادوتحسین کے مستحق ہیں۔ پاکستان میں منفی سیاست کرنیوالے عناصر کوعوام نے مستردکردیا جوانتہائی خوش آئندامر ہے ۔

متعلقہ عنوان :