آئیڈیالوجی اور ہیروز کو متنازعہ بنانے والی قومیں زیرو ہو جاتی ہیں،اے ٹی آئی
اے ٹی آئی کے چیئرمین مرکزی میڈیا سیل اکرم رضوی کا پیغا م اقبال طلبہ کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب
پیر 9 نومبر 2015 18:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) انجمن طلبہ اسلام کے چیئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے اقبال ڈے کے موقع پر پیغا م اقبال طلبہ کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیڈیالوجی اور ہیروز کو متنازعہ بنانے والی قومیں زیرو ہو جاتی ہیں ۔اقبال کے اشعار پڑھنے اور مائیک گرانے والی قیادت فکر اقبال کو اپنے کردار میں ڈھالے ۔
اقبالیات کا مضمون ہر سطح پر لازمی قرار دیا جائے ۔انجمن طلبہ اسلام قائد کی فکر کی امین ہے اور انکا مشن جاری رکھے گی ۔(جاری ہے)
یوم اقبال پر تعطیل نہ کرنا اقبال کے افکار سے غداری ہے ۔اقبال ڈے کی تعطیل ختم کرکے حکومت نے لوگوں کے ذہنوں سے تاریخ پاکستان کے نقوش مٹانے کی کوشش کی ہے ۔زندہ قومیں اپنے ہیروز کے دن عقیدت و احترام سے مناتے ہیں مگر وطن عزیز کے عاقبت نااندیش حکمران نئی نسل کو انکے افکار و نظریات سے ناآشنا کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا حکمرانوں کی طرف سے قومی دنوں کو نشانہ بنانا شرمنا ک فعل ہے ۔ناکام اور بدنام حکمرانوں نے اقبال ڈے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے ۔فکر اقبال اپنانے اور پھیلانے کی ضروت ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.