بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور ..
تازہ ترین : 1

بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ پیر کو پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا محمد افضل نے بینک دولت پاکستان ایکٹ 1956ء میں مزید ترمیم کا بل بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2015ء ایوان میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی اجازت ملنے پر انہوں نے شق وار بل ایوان میں پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دے دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 17:51:32

اپنی رائے کا اظہار کریں