پاکستان میں گائیوں کی تعداد 3کروڑ 85لاکھ ، بھینسوں کی تعداد 3کروڑ 40لاکھ ، بھیڑوں کی 2 کروڑ 90لاکھ ، بکریوں کی 6کروڑ50لاکھ ، اونٹوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچ گئی

پیر 9 نومبر 2015 17:45

فیصل آباد۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان میں گائیوں کی تعداد 3کروڑ 85لاکھ ، بھینسوں کی تعداد 3کروڑ 40لاکھ ، بھیڑوں کی 2 کروڑ 90لاکھ ، بکریوں کی 6کروڑ 50لاکھ ، اونٹوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ دودھ کی پیداوار 49912 ہزارٹن ، بڑے گوشت کی 1832 ہزار ٹن، چھوٹے گوشت کی 647ہزار ٹن ، مرغی کے گوشت کی پیداوار910 ہزار ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے بتایاکہ اس وقت لائیو سٹاک سیکٹر کا ملکی پیداوار میں حصہ تقریباً12 فیصد اور زراعت کی مجموعی پیداوار ساڑھے 55 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس وقت پنجاب سمیت ملک کی 4کروڑ کے قریب دیہی آبادی لائیو سٹاک سیکٹر سے منسلک ہے اور اپنی 35 سے 40 فیصد تک آمدنی گوشت و دودھ کے کاروبار سے ہی حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملکی آبادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافہ لانا بھی غذائی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت اختیار کر چکاہے۔

متعلقہ عنوان :