آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پیر 9 نومبر 2015 17:41

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ ، ہزارہ ، مردان ، پشاور ، کوہا ٹ، ژوب ، کوئٹہ راولپنڈی، اسلام آباد ڈویژن سمیت فاٹا کے بالائی علاقوں اور گلگت بلتستان و کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ بدھ سے جمعہ کے دوران صوبہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے جبکہ اس دوران خیبر پختون خواہ اور فاٹا کے با لائی علاقوں میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ملک میں سب سے ذیادہ بارش پاراچنار میں 08ملی میٹر ریکا رڈ کی گئی جبکہ چراٹ اور مالم جبہ میں 01ملی میٹر بارش ہوئی تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :