کویت میں بغیرپائلٹ امریکی طیارہ گر کر تباہ

پیر 9 نومبر 2015 17:37

کویت سٹی۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)کویت میں ایک بغیرپائلٹ امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ واقع بیر مْطلع میں واقع علی الاسلام فوجی اڈے کے قریب پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہے۔واضح رہے کہ کویت امریکی فضائیہ کے عملے اور طیاروں کی میزبانی کررہا ہے اور کویتی ہوائی اڈے عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اتحادی فضائی حملوں کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔