یمن میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 16 فوجی ہلاک، 6 زخمی ہو گئے

پیر 9 نومبر 2015 17:36

صنعاء ۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) یمن میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکہ میں 16 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا دارالحکومت صنعاء کے مشرقی صوبے مارب میں ہوا جس کے نتیجے میں16 فوجی ہلاک اور 6 فوجی زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

یمنی فورسز نے اس بم دھماکے کی تصدیق کی ہے۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس بم دھماکے کے پس پردہ کون تھا۔واضح رہے کہ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری مسلح تنازعے اور سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ سات ماہ میں 5 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :