قومی اسمبلی کے حلقہ 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب 23 دسمبر کو ہوگا
تازہ ترین : 1

قومی اسمبلی کے حلقہ 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب 23 دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 23 دسمبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کرانے کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدوار 19 سے 20 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 26 اور 27 نومبر کو ہوگی۔ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونلز میں اپنی اپیلیں 30 نومبر تک داخل کرا سکتے ہیں۔

ٹربیونلز 4 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔ امیدوار 7 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور 8 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لئے ضلعی ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی بھی تقرری کی ہے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 17:23:43

اپنی رائے کا اظہار کریں