وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس، نیشنل ایکشن ..
تازہ ترین : 1

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس، نیشنل ایکشن پلان کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی سے متعلق ایک اجلاس ہوا۔ وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 17:23:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں