شانگلہ کے با لا ئی پہاڑی علا قوں میں مو سم سر ما کی دوسری برف باری، پہاڑی چوٹیوں نے سفید چارد اوڑھ لی، متاثرین زلزلہ کی مشکلات میں اضا فہ

پیر 9 نومبر 2015 17:22

شانگلہ۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء ) شانگلہ کے با لا ئی پہاڑی علا قوں میں مو سم سر ما کی دوسری برفباری کے بعد تمام پہاڑی چوٹیوں نے بر ف کی سفید چارد اوڑھ لی ہے جبکہ بر ف بار ی کی وجہ سے متاثرین زلزلہ کی مشکلات میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

شانگلہ کے میدانی علا قوں بشام ، الپوری، پورن، چکیسر ، شاہ پورمیں بھی بارش کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے، شانگلہ کے پہاڑی علا قوں اولندر، اجمیر شریف ، سپین غر، لیلو نئی، یخ تنگی، شانگلہ ٹاپ، چمبر، کافر بانڈہ پر رواں سال کی دوسری برفباری کا سلسلہ گزشتہ شب سے شروع ہوا جس سے ٹینٹ میں زند گی بسر کرنے والے متاثرین زلزلہ کی مشکلات میں شدید اضا فہ ہو گیا ہے،شدید سرد ی کی وجہ سے بچے، بوڑھے اورعورتیں ٹھٹھر رہے ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے ، جبکہ میدانی علا قوں میں لوگوں نے گھر وں میں جستی چادروں کی انگیٹھیاں جلا نی شروع کر دی ہیں دوسری جانب سے پاک فوج اور انتظامیہ کی جانب سے متاثرین زلزلہ کو امداد کی فراہمی میں بارش اور برفباری کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :