احمدیار ، مختلف واقعات میں تین کاشتکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،ہسپتال داخل ،موبائل فون نقدی ،گھڑی چھین لی

پیر 9 نومبر 2015 16:55

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) مختلف واقعات میں تین کاشتکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہسپتال داخل موبائل فون نقدی اور گھڑی چھین لی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 10/EB میں زمین کے تنازعہ پر محمد احمد نے چار نامعلوم مسلح ساتھیوں سے ملکر کھیت میں کام کرتے محمد ناصر کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا نقدی موبائل فون اور کلائی گھڑی مالیت48430 روپے بھی چھین لی جبکہ نواحی گاؤں28/KB میں مقدمہ بازی کی رنجش پر محمد رمضان نے تین ساتھیوں سے ملکر کاشتکار الطاف حسین کو تشدد کرکے زخمی کردیا اور نواحی گاؤں 131/EBمیں اشفاق نے دو کس نامعلوم کے ساتھ فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر شیر محمد کو دھمکیاں دیتے ہوئے مضروب کردیا تمام زخمیوں کو ہسپتال طبی امداد کے لئے پہنچادیا گیا پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔