اوکاڑہ،مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپے ،تین افراد گرفتار، اسلحہ برآمد ،ایک ملزم فرار

پیر 9 نومبر 2015 16:55

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء ) اوکاڑہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر پو لیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا اسلحہ برآمد ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاواقعات کے مطابق نواحی گاؤں 21فور ایل کے رہائشی ریاض سے پستول 30بور۔

(جاری ہے)

،دوران تفتیش چک14فور ایل شادمان کالونی کے رہائشی اشرف سے پستول 30بور، اسلام پورہ کے رہائشی علی منیر سے پستول 30بور اور پھولاں تولی کے رہائشی شرافت سے کلاشنکوف برآمد ہوئی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :