پشاور،سائفن چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا

پیر 9 نومبر 2015 16:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)پشاورکے نواحی علاقہ سائفن چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا ہے،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کانتیجہ ہے ،پولیس کے مطابق سائفن چوک کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت فرید خان کے نام پر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔