ساہیوال، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر دو نوجوانوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیر 9 نومبر 2015 16:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) ساہیوال کے نواح میں دو نواجوانوں نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا چک 14/E.Bکے محمد امین 27سالہ نے گھریلو مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے وہ بے ہوش ہو گیا اور چک 93/9.lکے ارشد اشرف 21سالہ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے و الی گو لیاں نگل لیں اور بے ہوش ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں نوجوانوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :