جھڈو میں مسلم لیگ مضبوط ہوگئی ، رند ، کمھار، قائم خانی ، رحمانی،میگھواڑ سمیت دیگر برادری نے حمایت کردی

پیر 9 نومبر 2015 16:52

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)جھڈو میں مسلم لیگ مضبوط ہوگئی ، رند ، کمھار، قائم خانی ، رحمانی،میگھواڑ سمیت دیگر برادری کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمائت کردی ، جھڈو کے وارڈ نمبر نو اور دس میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک کمزور ہوتا نظر آنے لگا جسکی وجہ مسلم لیگ ن کی جانب سے باوقاراور باصلاحیت امیدوار کو الیکشن لڑوانے کی حکمت عملی بتائی جاتی ہے ، مسلم لیگ ن کے امیدوار وسیم یونس اور ماما اسلم کے الیکشن آفس پر عوام کے رش نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے دوسری جانب مذکورہ برادریوں کی اکثریت بھی ن لیگ کی حمائتی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک کافی مستحکم نظر آنے لگا ہے ، مسلم لیگ ن جھڈو کے رہنماء اشفاق ربانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کی سیاست کرتی ہے یہی ہماری کامیابی کا راز ہے ۔