جھڈو،خشک برادری کی جانب سے ناظم اسلم قائم خانی کے اعزاز میں عشائیہ ، الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ

پیر 9 نومبر 2015 16:52

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) خشک برادری کی جانب سے ناظم اسلم قائم خانی کے اعزاز میں عشائیہ ، الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلم خان کی حمائت کا اعلان کردیا ، جھڈو وارڈ نمبر چار سے الیکشن لڑنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدوار سابق ناظم اسلم قائم خانی کے مدمقابل کھڑے خشک برادری سے تعلق رکھنے والے ندیم خشک نے پارٹی نظم وضبط کی پاسداری رکھتے ہوئے الیکشن سے دستبرادر ہونے کا فیصلہ کیا اور اسلم ناظم کی حمائت کی ، ندیم خشک نے یہ اعلان اپنے گاؤں میں اپنی برادری کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران کیا اس موقع پر میر کامران تالپور ، میر نثار ، ممتاز کھوسہ ، اسلم حمید ، شمشاد راجپوت، سلیم قریشی ، ڈاکٹر اکبر ، غلام علی خشک سمیت دیگر بھی موجود تھے ، اسلم ناظم نے کہا کہ خشک برادری پیپلز پارٹی کی جیالا برادری ہے جس کی ہم سب قدر کرتے ہیں ، ندیم خشک کی دستبرادری پر ناظم اسلم خان نے ندیم خشک ، ماسٹر رزاق سمیت تمام برادری کا شکریہ ادا کیا ۔