کراچی:کسٹم حکام کی کارروائی،دبئی کے مسافرسے 385 موبائل فون برآمد

پیر 9 نومبر 2015 16:50

کراچی:کسٹم حکام کی کارروائی،دبئی کے مسافرسے 385 موبائل فون برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)کراچی ایئر پورٹ پر کسٹم نے دبئی سے کراچی پہنچنے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے 385 قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی کے دوران عظیم خان نامی شخص کے سامان سے385 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے۔ کسٹم اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق پاکستان اسمگل کیے جانے والے موبائل فونز کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔گرفتار شخص نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر602 سے کراچی پہنچا تھا۔