محکمہ انسداد دہشت گردی کا دائرہ کار اندرون سندھ تک بڑھادیاگیا
تازہ ترین : 1

محکمہ انسداد دہشت گردی کا دائرہ کار اندرون سندھ تک بڑھادیاگیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا دائرہ کار اندرون سندھ تک بڑھادیاگیا ہے ۔سکھر اور حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کے 2تھانے قائم کردیئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق سکھر اور حیدر آباد ریجن میں ہونے والی دہشت گردی کے مقدمات ان ہی تھانوں میں درج کیے جائیں گے ۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کا دائرہ کار اندرون سندھ تک بڑھانے کا فیصلہ سانحہ جیکب آباد کے باعث کیا گیاہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 16:49:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں