دو روزہ پراپرٹی ایکسپو 14نومبر سے لاہو میں شروع ہوگا جو دو روز جاری رہیگا
یقین ہے کہ یہ ایکسپوپاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کی ترویج میں اہم سنگ ِمیل ثابت ہوگا،ذیشان علی خان
پیر 9 نومبر 2015 16:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ پراپرٹی ایکسپو 14نومبر سے لاہو میں شروع ہوگا جو دو روز جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا جس کو عوام میں زبردست پزیرائی ملی تھی۔پراپرٹی کی خرید و فروخت کا شوق رکھنے والے افراد کے لیئے یہ ایک سنہری موقع ہے کیونکہ اس موقع پرآپ معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور ایجنٹس سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کااِس حوالے سے کہنا تھاکہ ہم اس تقریب کے حوالے سے بہت زیادہ پُرجوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کی ترویج میں اہم سنگ ِمیل ثابت ہوگا۔ہماری گزشتہ دو تقاریب زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو2014 اور ڈی ایچ اے لاہور پراپرٹی فیسٹیول 2015 کی شاندار کامیابی کے بعد ہم پُراعتماد ہیں کہ زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو 2015 کا شمار سال کی بہترین تقاریب میں ہوگا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.