وسیم اختر نے مقدمات کے خاتمے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
تازہ ترین : 1

وسیم اختر نے مقدمات کے خاتمے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اخترنے اپنے خلاف دو مقدمات ختم کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف غداری اور عوام کو اکسانے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ محب وطن شہری ہیں صرف سیاسی مقاصد کے لئے ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے لہذا ان مقدمات کو ختم کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو8 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 16:46:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں