کراچی، ووٹ ایک قومی امانت ہے ،استعمال سوچ سمجھ کر دیانت داری سے کرنا چاہئے ،مولابخش

پیر 9 نومبر 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) مافیاز کو شکست دے کر نئی صبح کی اتبداکریں گے عوام ماروثی سیاست سے تنگ آچکی ہے۔ہمارے امیدوار کامیاب ہوکر ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔ لوگ بجلی ، پانی ، سیوریج جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں کھوکھلے نعرے انکی ضرورتیں پوری نہیں کر سکے ۔ان خیالات کا اظہار یوسی 2غریب دوست پینل کے آزاد امیدوار برائے چیئر مین معروف سماجی کارکن مولابخش نے تاریخی ریلی سے اپنے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہا نوجوانوں اور خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں گھروں سے نکلنا اور ہم پر اعتماد کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ انکے مسائل کا حل صرف غریب دوست پینل ہی حل کریگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی کے قیادت معروف عالم دین درگاہ وقاسم علی شاہ کے سجادہ نشین سید امتیاز علی شاہ نے کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جھوٹ فریب کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اسی لئے اہل علاقہ کی خواہش پر یہ آزاد غریب دوست پینل تشکیل دیا گیا ہے جو عوام کے دکھوں اور تکلیفوں سے مکمل آگاہ ہیں یہ کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی خدمت کر رہے تھے اور کامیاب ہوکر لوگوں کے حقوق کی کی صحیح ترجمانی بھی کریں گے اس موقع پر خواتین کے حقوق کی علمبردار حسن بانو نے کہا کہ خواتین تنگ آکر گھروں سے نکلیں ہیں اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ خدارا ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کا استعمال سوچ سمجھ کر دیانت داری سے کرنا چاہئے تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے ریلی سے وائس چیئر مین کے امیدوار سید ناصر حسین شاہ ،احمد نیازی، حیات خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔