ملک کے مختلف حصوں اور کراچی میں اہل تشیع افراد کو تسلسل کیساتھ قتل کیا جا رہا ہے، مولانا حسین مسعودی

پیر 9 نومبر 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں اور کراچی میں اہل تشیع افراد کو تسلسل کیساتھ قتل کیا جا رہا ہے، جو کہ باعث تشویش ہے ۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،قاری اکیڈمی گلبرگ ٹاوٴن میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پر امن قوم ہے اور ہم نے ہمیشہ اتحاد،وحدت اور یکجہتی کی بات کی ۔

(جاری ہے)

لیکن آج بھی اس ملک میں سب سے زیادہ زیادتیاں ملت جعفریہ ہی کیساتھ ہو رہی ہیں ۔جو کہ ظلم کے سوا کچھ نہیں ،حکومت اور ریاستی ادارے عدل و انصاف سے کام لیں اور زیادتیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور کہا کہ ملت جعفریہ کا خون بہانے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں کیونکہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اور مکتب اور مسلک کے نام پر انسایت کا خون بہانے والے ایک دن قانون کے شکنجے میں ضرورآئینگے۔