علامہ اقبال نے بر صغیر کے مسلمانوں کو بیداری کا پیغا م دیا،اظہر عباس زیدی

پیر 9 نومبر 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) اسلامیہ پبلک سیکنڈری اسکول کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد میں افکار اقبال اور ان کی پیروی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران اسکول کے ایڈمنسٹریٹر اظہر عباس زیدی نے کہا کہ موجودہ دور میں افکار اقبال کی پیروی نہایت ضروری ہے کیونکہ علامہ اقبال نے آزادی کی فکر ،تعمیر وطن کی سوچ ،اتحاد اور وحدت ،اسلام پر کامل یقین اور پاکستانی عوام کی یکجہتی کیساتھ ساتھ انہیں بیداری کا پیغام بھی دیا جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اب تک ہم اپنے بزرگوں اور قومی رہنماوٴں کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہیں چلیں گے ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

لہذا بقائے وطن کیلئے عملی جدوجہد کی جائے تاکہ پاکستان ترقی کرسکے اور یہاں کے ہونہوار آئندہ بھی اسی جدوجہد اور جرأت اور حوصلے کیساتھ کام کرسکیں ۔