بن لادن گروپ کرین حادثے کا ذمہ دار قرار

پیر 9 نومبر 2015 16:35

بن لادن گروپ کرین حادثے کا ذمہ دار قرار

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر2015ء) مکہ مکرمہ میں ہونے والے کرین حادثے کی رپورٹ حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ بن لادن گروپ کو ذمہ دار قراردیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے حوالے کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرین موسم کی خرابی کے باعث گری۔

(جاری ہے)

کرین کی ہفتہ وار چیکنگ نہ ہونے کے برابر تھی۔ رپورٹ کے مطابق کرین سے متعلقہ تمام انجینئرز اور آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور بن لادن گروپ نقصان کا ذمہ دار ہے۔ شہداءکے لواحقین کی امداد اور مالی نقصان بھی کمپنی ہی پورا کرے گی۔ واضح رہے کہ 11 ستمبر کو مسجد حرم شریف میں کرین حادثے میں 109 افراد شہید جبکہ 254 افراد زخمی ہوئے تھے۔