راولپنڈی میں مزید 44افراد ڈینگی میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے

پیر 9 نومبر 2015 16:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) راولپنڈی میں مزید 44افراد ڈینگی میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 44 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ‘ان میں سے 22 کو ہولی فیملی ہسپتال، 19 کو بینظیرہسپتال میں اور 3 کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی، محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں رواں سال کے دوران ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد دس ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :