خواتین کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے‘ دیپکا پڈکون

پیر 9 نومبر 2015 16:31

خواتین کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے‘ دیپکا پڈکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو محض پرانے وقتوں کی باتیں سن کر اپنی صلاحیتوں کا ضائع ہونے سے بچانا ہوگا۔ 92.7 بگ ایف ایم ریڈیو سٹیشن پر خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بات چیت کے دوران اداکا رہ کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ خواتین کا دن منایا جائے، اورزندگی میں انکے نپے تلے کردار پر روشنی ڈالی جائے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کی عورت زندگی کے ہر شعبے میں مرد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔لہٰذا اب اسے دوسرے درجے کی شہری کے طور پر پیش کرنے کیلئے ”وومن ڈے“ منعقد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرا دنیا میں موجود تمام خواتین کیلئے پیغام ہے کہ ہم سب کو اپنے آپ پرمکمل بھروسہ رکھنا ہوگااور اپنی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا۔اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”باجی را? مستانی“ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ دیپکاپڈکون کی ”باجی را? مستانی“ 18دسمبر کو شاہ رخ خان کی ”دل والے“ کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی