حالیہ شدید برفباری ،بارشوں سے اہلیان نیلم کی معیشت پرگہرا اثر پڑاہے،شاہ غلام قادر

پیر 9 نومبر 2015 15:40

نیو یارک / مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) قانون سازاسمبلی کے سابق سپیکر وسیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ حالیہ شدید برفباری اور بارشوں سے اہلیان نیلم کی معیشت پرگہرا اثر پڑاہے،زلزلہ سمیت برفباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے انتظامیہ حکومت کی آلہ کار بننے کے بجائے غیر جانبدارانہ طور پرسروے کرے ،حکومت آزادکشمیر نیلم برفباری سے متاثرہ عوام کو 1 سال کافری راشن فراہم کرے ،ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے نیویارک دورے کے دوران آزادکشمیر کے ضلع نیلم میں برفباری سے ہونے والی تباہی بارے مظفرآباد میں میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اورانتظامیہ نیلم عذاب الہیٰ کو دعوت نہ دے ، زلزلہ اور برفباری سے صرف جیالوں ہی کی فصلیں تباہ نہیں ہوئی بلکہ نقصانات سب کااکھٹا ہواہے۔

(جاری ہے)

جاریہ سروے میں مشکوک اور قابل اعتراض ہیں انتظامیہ غیر جانبدارہوکر خدمت خلق کوشعاربناتے ہوئے وادی کے سروے مکمل کرے ، حکومت آزادکشمیر بالائی نیلم میں فصلوں کی تباہی کے ازالہ کیلئے متاثرین کو 1سال کافری راشن فراہم کرے ،انہوں نے کہاکہ عین فصلیں سمیٹنے کے موقع پر برفباری نے تباہی مچارکھی ہے ،موجودہ حکومت کی فوج ظفر موج موسم گرما میں بالائی نیلم کیلئے تانتا بندھا رہتاتھا۔

لیکن آج حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے۔وادی نیلم کے عوام چیخ وپکار کررہے ہیں بذریعہ میڈیا بھی حکمرانوں کوفصلیں تباہی کے مناظر دکھائے جارہے ہیں پھر بھی حکمران آنکھ بند کرکے خواب غفلت کی نیندسوئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بالائی نیلم مکئی کی فصل اور گھاس کی تباہی سے ہونے والے نقصانات سے ہم آگاہ ہین لیکن حکومت کانوں پر پردہ ڈال کرروپوش ہے ،حکومت کااپنے فرائض منصبی سرانجام دے انہوں نے کہاکہ نیلم میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کیلئے کیے جانے والے سروے قابل اعتراض ہے جن میں متاثرین کو یکسر نظرانداز کرکے جیالانوازی کی جارہی ہے ۔

جوقابل مذمت اور قابل گرفت ہے،انتظامیہ غیر جانبدارانہ اقدامات اٹھائے طرفداری کرنے والے آفیسران کو بھگتنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر 68 سالہ محرومیوں کاازالہ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :