غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی نگرانی میں اپریل، مئی میں انتخابات کا انعقاد کیاجانا چاہئے، سردار عتیق احمد خان

پیر 9 نومبر 2015 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی نگرانی میں اپریل،مئی میں انتخابات کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ گزشتہ روز پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی کے حلقہ میں حلقہ نمبر 2 کے صدر رفیق عباسی کی رہائش گاہ چھلپانی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کسی حاضر سروس جج کو الیکشن کمشنر کے طور پر فوری مقرر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرین زلزلہ کے لیے اربوں روپے اکھٹے کیے تھے اس میں پرویز مشرف کی ذاتی محنت کا دخل بھی تھا۔ مگر اس کے بعد حکمرانوں نے یہ اللے تللوں میں ضائع کر دی اور تعمیر نو کا عمل رکاوٹوں کا شکار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن الیکشن کی تیاری کریں ہم اپنے وقار کے ساتھ پوری طرح کھڑے ہیں۔ اتحاد کا فیصلہ کارکنوں کی مشاورت اور رائے کو سامنے رکھ کر کریں گے انہوں نے کہا کہ بھارت کی عوام نے نریندر مودی کو بہار کے انتخابات میں شکست دے کر جنونیت کو بریک لگا دی ہے۔

اب بھارت کے عوام اپنی حکومتوں مسئلہ کشمیر کے بارے میں متوازن اور زمینی حقائق سے قریب پالیسی اپنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس طرح خطے کو تباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے کہا کہ کارکن 16 نومبر کو ہونے والے مرکزی کنونشن میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں اس موقع پر سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس مہرالنساء سابق وزیر حکومت اور ضلع مظفرآباد کے صدر پیر سید مرتضیٰ گیلانی سابق امیدوار اسمبلی میرعتیق الرحمٰن، خواجہ محمد شفیق یوتھ ونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسر نوقری سابق چئیرمین ٹاؤن کمیٹی نصیرآباد سلیم اعوان، سیٹھ کریم اللہ، شیخ خورشید انور، سجاد انور عباسی، ہارون آزاد، حلقہ نمبر 2 کے سیکرٹری جنرل سجاد سلیریا، ایم۔

ایس۔ایف کے رہنما راجہ ولید عبداللہ جاوید عباسی،راشد عباسی، میر نوید، نے خطاب کیا اس سے قبل صدر مسلم کانفرنس کو مظفرآباد سے چھلپانی تک ایک بڑے قافلے کی صورت میں لے جایاگیا اور ان کا سینکڑوں کارکنوں نے شاندار استقابل کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔

متعلقہ عنوان :