یوم اقبال پر تعطیل منسوخ کرنے کیخلاف وکلاء کا احتجاج‘عدالتی بائیکاٹ‘سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء)یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کرنے پر ہائیکورٹ بار کی اپیل پر وکلاء نے ہڑتال کی ‘وکلاء نے ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے یوم اقبال پر ہر سال ہونے والی عام تعطیل کی چھٹی منسوخ ہونے پر ہائیکورٹ ار کی اپیل پر وکلاء نے ہڑتال کی۔ اس موقع پر کوئی بھی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور عدالتیں کیسوں کی سماعت اگلی تاریخوں تک کیلئے ملتوی کرتی رہیں۔