عمران کو اب شکست تسلیم کرلینی چاہئے:حمزہ شہباز

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کیلئے بہت بڑا دن ہے‘عمران خان کو اب شکست تسلیم کرلینی چاہئے‘عمران خان بھی محنت کریں ‘ہمیں بھی پاکستان کی خدمت کرنے دیں‘اور لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے دیں۔ وہ پیر کوقومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کے لیے اسنیپ الیکشن کڑوی گولی ہوتی ہے ۔ عمران خان نے دھرنوں اور الزام تراشیوں میں وقت ضائع کیا۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ بھی محنت کریں ہمیں بھی پاکستان کی خدمت کرنے دیں، ہمیں خدمت کرنے دیں اور لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے دیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ایاز صادق کی جیت نہیں جمہوری اقدار کی جیت ہوئی۔