بیلٹ پیپر پر احتجاجی جملے لکھنے پرجمشید دستی کا ووٹ مسترد کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 15:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء) سپیکر کے انتخاب کے موقع پربیلٹ پیپر پر احتجاجی جملے لکھنے پرجمشید دستی کا ووٹ مسترد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے موقع پر 300ووٹ کا سٹ کئے گئے جن میں سے ایاز صادق کو 268انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود کو31ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مستر د کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسترد وہونے والا ووٹ جمشید دستی کا تھا اور بیلٹ پیپر پر احتجاجی جملے لکھنے کی وجہ سے ان کا ووٹ مسترد کیا گیا ذرائع کے مطابق ان کے بیلٹ پیپر پر لکھا تھاکہ یہ پارلیمنٹ ملک دشمن کسان دشمن اور مزدور دشمن ہے ۔ملک دشمن سپیکر کو ووٹ نہیں دوں گا۔قبل ازیں جمشید دستی نے پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :